الیسٹرکک کے کیرئیر کا شانداراختتام

07:50 PM, 10 Sep, 2018

لندن( 24 نیوز) الیسٹرکک نے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ یادگاربنا لیا، 33ویں سنچری کے ساتھ ساتھ کئی ریکارڈ  بھی اپنے نام کرلیے۔

بھارت اور انگلینڈ کے مابین اوول کرکٹ گراؤنڈ  میں کھیلے جانے والا سیریز کے آخری  ٹیسٹ میچ انگلش بلےبازایلسٹرکک کے کیرئیرکا  بھی آخری  ٹیسٹ میچ  ہے۔ کک نےاپنے کیرئیرکے الوداعی میچ کو یادگار بناتے ہوئے آخری اننگز میں کیرئیر کی 33ویں سنچری داغ دی۔ 286 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 147 رنز سکور کیے۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریکارڈ  بھی اپنے نام کرلیے۔

کک کیرئیرکے پہلے اورآخری ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیاکے پانچویں کھلاڑی  بن گئے۔کک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین بن گئے، کک نے 12400رنز بناکر کمار سنگاکارا کوپیچھے چھوڑ دیا ، یوں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے پانچویں بلے باز بھی بن  گئے، اس کے ساتھ ساتھ کک کریئرکے پہلے اورآخری ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں ففٹیاں بنانے والے دنیاکے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔

واضح رہے الیسٹرکک نے کیرئیر کا آغاز 2006 میں بھارت کے خلاف ہی کیا تھا۔ الیسٹر کک نے 161 ٹیسٹ میچز میں 45.95 کی اوسط سے 12472 رنز سکور کیے۔

 

 

 

مزیدخبریں