محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 21ستمبر کو ہوگا


لاہور( 24 نیوز ) محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام بدھ 12ستمبر کو ہو گا جبکہ یوم عاشور 21ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کاچاند دیکھنےکیلئےزونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ڈائریکٹرجنرل مذہبی امورڈاکٹرطاہررضابخاری  کی زیرصدارت لاہور میں ہوا،  اجلاس میں کمیٹی ممبران کےساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندےبھی شریک تھے۔ ملک کے کسی حصہ سے  چاندنظرآنےکی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا یکم محرم الحرام بدھ 12ستمبر کو ہو گا جبکہ یوم عاشور 21ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا۔