سوشل میڈیا پرجھوٹی خبروں کی بھرمار

سوشل میڈیا پرجھوٹی خبروں کی بھرمار


اسلام آباد(24نیوز) سیاسی مفادات کے حصول کیلئے سوشل میڈیاصارفین جعلی اکاؤنٹس کاسہارالینے لگے۔ سوشل میڈیا پراہم شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس بناکرخبروں کی تصدیق کرائی جاتی ہے۔

  سوشل میڈیا پر’’فیک نیوز ‘‘یعنی جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے اور لوگ انہیں بغیر تصدیق نہ صرف آگے بڑھاتے ہیں بلکہ ان پر اندھا اعتبار بھی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی کوئی بھی بات بغیر تصدیق کے ایک سے دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی اور پھلتی پھولتی رہتی ہے جس پر لوگ یقین بھی کرنے لگتے ہیں۔ْ سوشل میڈیا پر اخبار کی طرح کا امیج بناکر ایک اور خبر پھیلائی گئی کہ پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ حقیقت میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔یہ خبر بھی جھوٹی خبر ہے اور وزیر خزانہ اسد عمر اس کی کئی بار تردید کرچکے ہیں ۔

اسی طرح ٹی وی کی بریکنگ نیوز کا امیج بناکر سوشل میڈیا پر یہ جھوٹی خبر پیش کی گئی کہ عمران خان نے بنی گالہ کی 150 کنال زمین ڈیم فنڈ میں دینے کااعلان کیا ہے جبکہ یہ بھی ایک جھوٹی خبر ہے۔ اس طرح فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا فیک اکاونٹ بنایا گیا جس میں لکھا گیا کہ انہوں نے ڈیمز فنڈ میں پچاس لاکھ ڈالرز دیئے ہیں ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔