شانگلہ: پی کے 23 میں دوبارہ الیکشن، پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب


شانگلہ (24 نیوز) پی کے 23 شانگلہ سے پی ٹی آئی کےشوکت یوسف زئی دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 23 شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسفزئی 42116 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن  کےمحمدرشاد خان 22315 ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔ شوکت یوسف زئی کی کامیابی پرکھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا۔

  یاد رہے کہ 25 جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے  پی کے 23 شانگلہ میں الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی 17 ہزار 399  ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جب کہ ن لیگ کےمحمد رشاد خان 15 ہزار 533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔