" پاک بھارت کشیدگی میں کمی آگئی ہے"



واشنگٹن(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ پرمپ کہتے ہیں پاک بھارت کشیدگی میں کمی آگئی ہے.

 تفصیلات کے مطابق  وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کے مابین کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی، ٹرمپ نے کہا کہ کہا کہ چاہتا ہوں کشمیر کے معاملے پر دونوں ملکوں کی مدد کروں، ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ  کشمیر میں آرٹیکل 370 کے بعد  دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے معاملے پر ایک تناؤ ہے، میرے خیال میں اس وقت ان دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، دو ہفتے پہلے جو تھا اب ویسا نہیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer