دورہ پاکستان سے انکار، سری لنکن بورڈ کا بڑا فیصلہ

دورہ پاکستان سے انکار، سری لنکن بورڈ کا بڑا فیصلہ


 کولمبو(24 نیوز) سری لنکن بورڈ  کا دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کے لئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ،  نیشنل ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا ۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق این او سی نہ دینے کا فیصلہ کل کی بورڈ میٹنگ کے بعد کیا گیا، آج وکٹ کیپر بیٹسمین نیروشن دیکویلا نے غیرملکی لیگ میں شرکت کے لیے این او سی مانگا تھا تاہم سری لنکن بورڈ نے درخواست رد کر دی۔ صدرسری لنکن بورڈ کا کہنا ہے بورڈ کی واضح پالیسی ہے انٹرنیشنل سیریز سے انکار پرکسی دوسرے ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں، واضح رہے گزشتہ شب دس سری لنکن کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان سے انکار کیا تھا۔ یاد رہےسری لنکن کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer