بھارتی فوج کاایک اور جھوٹادعویٰ سامنے آگیا

 بھارتی فوج کاایک اور جھوٹادعویٰ سامنے آگیا


(24 نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے بھارت کی جانب سے فلیگ آپریشن کا جھوٹا پروپیگنڈا رچایاگیا، بھارتی فوج کاسرکریک میں خالی کشتیاں پکڑنےکاجھوٹادعویٰ سامنےآگیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانےکیلئےبھارتی فوج اورمیڈیاکاایک اورجھوٹاپروپیگنڈاسامنےآگیا، بھارتی میڈیانےکمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ایس کےسینی کےحوالے سےدعویٰ کیاکہ بھارتی فورسز نےسرکریک کے علاقےمیں خالی کشتیاں تحویل میں لےلیں ہیں اور بھارتی فورسز ان کشتیوں سےمتعلق مزیدسکیورٹی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔  یہی نہیں بھارتی میڈیا اور فوج نےاس سےقبل غلطی سے سرحد عبور کرنے والے دوکشمیری کسانوں کو بھی دہشتگرد بناکرپیش کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer