پی سی بی کا نیا سسٹم کرکٹرزکوبے روزگارکرنے لگا

پی سی بی کا نیا سسٹم کرکٹرزکوبے روزگارکرنے لگا


لاہور(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے اسٹریکچر نے کئی کرکٹرزکو بے روزگار کردیا، ڈیپارٹمنٹس نے کھلاڑیوں کوفارغ کرنا شروع کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپاڑمنٹل کرکٹ ختم کردی، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے سے ڈیپاٹمنٹس میں ملازمت کرنے والے کرکٹرزکومشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیپارٹمنٹس نے کنٹریکٹ پر ملازمت کوکرکٹرز میں کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ مستقل ملازمت رکھنے والے کرکٹر کویا توبطورملازم کام کرنا ہوگا یا گھر جانا ہوگا۔

نیشنل بینک نے دس کھلاڑیوں کو ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ گزشتہ دو سال میں یوبی ایل اورحبیب بینک نے اپنی ٹیموں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے ڈپارٹمنٹس کو لکھا ہے کہ وہ صوبائی ٹیموں کو سپورٹ کریں۔

جن ڈپارٹمنٹس کو خطوط لکھے ہیں ان میں سوئی سدرن،سوئی ناردرن،واپڈا،پی آئی اے، ریلویز،نیشنل بینک اوراسٹیٹ بینک نمایاں ہیں۔ ایک ادارے کے اسپورٹس سربراہ کا کہنا ہے جب ٹیمیں میچ ہی نہیں کھیلیں گی تو کھلاڑیوں کو ملازمت دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer