پاک بھارت سیریز،انعقاد کیلئے آئی سی سی سنجیدہ،اہم اعلان کردیا

پاک بھارت سیریز،انعقاد کیلئے آئی سی سی سنجیدہ،اہم اعلان کردیا


دبئی ( 24نیوز )پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازعہ پر آئی سی سی بھی حرکت میں آگیا ،تنازعہ کیس کی سماعت کے لئے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں تین رکنی پینل کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے پر سنجیدہ ہوگیا،پاک بھارت سیریز تنازعہ پر پی سی بی کی اپیل کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی پینل کااعلان کردیا گیا ، آئی سی سی نے تنازعات کمیٹی کی قرارداد تحت تین رکنی پینل تشکیل دیا ہے،مائیکل بیلوف پینل کے سربراہ ہوں گے جبکہ جین پاولسین اور انیبلی بینٹ پینل کے اراکین ہوں گے۔
آئی سی سی پینل تین دبئی میں تین روزہ سماعت میں معاملے پر پی سی بی اور بی سی سی آئی کا موقف سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنائے گا۔سماعت کی تاریخوں کا اعلان آئی سی سی آئندہ چند روز میں کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں پاکستان کی بڑی کامیابی
پی سی بی کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے بعد بھارت مسلسل پاکستان سیریز کھیلنے سے انکاری ہے جس پر پی سی بی نے آئی سی سی تنازعات کمیٹی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے یا پھر پی سی بی کو ہونے والے نقصان کاازالہ کیاجائے۔