انٹرنیٹ کتنا نقصان پہنچاتا ہے؟


لاہور( 24نیوز ) انٹرنیٹ جہاں فائدہ مند ہے وہیں نقصان کا سبب بھی ہے،موبائل ایپس کا بے احتیاطی سے استعمال پریشانی کا باعث بن سکتا ہے
انٹرنیٹ حالیہ دورکی سب سے بڑی سہولت ہے جس نے زندگی کے تقریباً ہر ضرورت کااحاطہ کررکھاہے، انٹرنیٹ کا بے احتیاطی سے استعمال آپ کونقصان بھی پہنچاسکتاہے،آج کل آن لائن ٹیکسی کا بہت رجحان ہے۔اسمارٹ فون ایپ پر ایک کلک سے آپ محفوظ اورآرام دہ سفر کرسکتے ہیں لیکن جناب ایپ کی انسٹالیشن سے پہلے متعلقہ کمپنی آپ سے ایک معاہدہ کرلیتی ہے، جس کے نکات میں ایک نکتہ یہ بھی ہوتاہے کہ وہ کمپنی آپ کی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ بھی شیئرکرسکتی ہے۔
اسی طرح مختلف میسجنگ ایپس ہوتی ہیں،کئی میسجنگ ایپس کی رسائی آپ کی تصاویر اورذاتی معلومات تک ہوتی ہے،یہ ایپس آپ کی آواز کی ریکارڈنگ بھی کرسکتی ہیں،لہذا جس ایپ کے بارے میں آپ کوعلم نہ ہواس کوانسٹال کرنے سے پہلے اس کی ڈیٹا پالیسی پڑھ لیں، اور اس پرکوئی ریویو ضرور پڑھ لیں۔


جووالدین بچوں کے لیے سمارٹ ٹوائے خریدنا چاہتے ہوں وہ پہلے اس کی پوری معلومات حاصل کریں پھر بچوں کو دیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں