ریسلنگ کے مقابلے میں تجربے نے طاقت کو پچھاڑ دیا

ریسلنگ کے مقابلے میں تجربے نے طاقت کو پچھاڑ دیا


 24نیوز:انڈرٹیکرنے جان سینا کو مختصروقت میں چت کرکے فری سٹائل کشتی کے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔

 سال کا سب سے بڑا کشتی کا مقابلہ گذشتہ ویک اینڈ پرامریکا میں منعقد ہواجہاں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں کشتی کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

معروف ریسلرانڈرٹیکرجو کہ ریسلنگ کو خیرباد کہہ چکے تھے دوبارہ رنگ میں آئے اورانہوں نے حیرت انگیزکارنامہ کردکھایا۔

ریسلنگ چیمپئن جان سینا نے کئی بارانڈرٹیکرکو کشتی کا چیلنج دیاجس پرانہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ ایک شو کے دوران جان سینا نے توہین آمیزانداز اختیارکیاتو انڈرٹیکرنے مقابلے کا چیلنج قبول کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں پاکستان کی بڑی کامیابی
 
70ہزارسے زائد تماشائی اس مقابلے کو دیکھنے آئے۔ انڈرٹیکرنے طاقت اورتجربے کا شاندارمظاہرہ کرتے ہوئے جان سینا کا غرورخاک میں ملادیا۔

انڈرٹیکر نے صرف 3منٹ سے بھی کم وقت میں جان سینا کے چھکے چھڑادئیے اورمقابلہ آسانی سے جیت لیا۔

اس میچ پرشائقین کو صرف یہ شکوہ ہے کہ برسوں سے وہ جس مقابلے کا انتظارکررہے تھے وہ محض تین منٹ ہی چل سکا۔ اس فتح نے ریسلنگ کی دنیا میں انڈرٹیکر کونیا مقام بخشا ہے۔