درندگی کی انتہا، ہوس کے پجاریوں نے ذہنی معذورکوبھی نہ بخشا

درندگی کی انتہا، ہوس کے پجاریوں نے ذہنی معذورکوبھی نہ بخشا


 اوکاڑہ (24نیوز) قصوراور چیچہ وطنی کے بعد دیپال پور میں بھی ظلم کی داستان سامنے آگئی۔ اوکاڑہ کے نواحی علاقہ فرید کوٹ میں بگڑے امیرزادوں جنسی ہوس مٹانے کے لیے ذہنی معذورکوبھی نہ بخشا ۔ 14سالہ معذور بچی کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 ظلم کی یہ داستان اوکاڑہ کے علاقہ فرید کوٹ میں رقم ہوئی ۔ جہاں نوبگڑے امیرزادوں نے محنت کش شوکت علی کی14سالہ معصوم ذہنی معذورکواجتماعی ہوس کانشانہ بناڈالا۔بااثرملزمان نےننھی پری پرانسانیت سوزظلم توکیا ساتھ ہی اپنے مکروہ جرم کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نےمعاملے پرکان دھرنے سے انکارکیا تومظلوم خاندان نے مقامی عدالت کادروازہ کھٹکھٹایا۔

عدالتی حکم پرمقدمہ تودرج ہوگیا لیکن ملزمان آج بھی آزادگھوم رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک ملزم کا بھائی تھانہ میں ملازم ہے۔ جس وجہ سےمتاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہی مشکل نظرآرہی ہے۔ ظلم کےشکارخاندان نے چیف جسٹس سے فریاد کی ہے کہ انہیں انصاف دلایاجائے۔

یہ بھی پڑہیں:جنسی زیادتی کے بعد 8سالہ بچی زندہ جلا دی گئی
 
گھناؤنے جرم کرنے والے بااثر ملزمان مقدمہ کی پیروی کرنے پردرندگی کی ویڈیووائرل کرنےاورسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ ان ملزمان کے خلاف کوئی وکیل بھی کیس لینے کوتیارنہیں۔