کراچی:سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ نے تمام اہم ریکاڈز جلا دیئے


کراچی (24یوز) سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ نے سب کچھ جلا ڈالا۔ ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلرز، کراچی آپریشن اورکالعدم تنظیموں کےملزموں کیخلاف مقدمات کےشواہدباقی نہ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ مال خانے میں بدھ کی شب لگنے والی خوفناک آگ قابو میں آگئی۔ لیکن بھڑکتے شعلے ساری عمارت کو کھنڈر بنا گئے۔

سٹی کورٹ کے مال خانے میں ایک ہی رات میں “کیا کیا” رکھ ہوگیا کراچی آپریشن کے نتیجے میں جمع ہونے والے تمام شواہد خاک بن گئے۔

ایم کیوایم لندن اور کالعدم تنظیموں کےملزمان سے برآمد اسلحہ اور گولہ باردو شعلے بن کر اڑ گئے۔ مال خانے میں اہم زمینوں کے فائلوں کا ریکارڈ اور قیمتی دستاوزات بھی نذر آتش ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:الجزائر : فوجی طیارہ گر کر تباہ، سوار257افراد ہلاک
 
ایس ایس پی سٹی آزاد خان کہتے ہیں مال خانے کو سیل کردیا گیا ہے۔ سیکورٹی ادارے اور بی ڈی ایس کا عملہ جمعرات کوعمارت کا معائنہ کرے گا۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مال خانے میں موجود ساؤتھ اور ایسٹ کا ریکارڈ خاکستر ہوچکا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔