سعودی عرب میں 2013 سے اب تک 66 پاکستانیوں کو سزائے موت ہوئی


اسلام آباد(24نیوز) سعودی عرب میں جنوری 2013 سے اب تک 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔ سزائے موت پانے والے منشیات فروشی، قتل اور عصمت دری کے مرتب پائے گئے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بتایا ہےکہ جنوری 2013 سے اب تک سعودی عرب میں 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔ سال 2013 میں 10اور 2014 میں 13 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔

وزیرخارجہ نےمزید بتایا کہ سال 2015 میں 14، 2016 میں 7 اور 2017 میں 14 جب کہ 2018 میں 8 پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی۔ خواجہ آصف نے تحریری جواب میں بتایا کہ سزائے موت پانے والے منشیات فروشی، قتل اور عصمت دری کے مرتکب پائے گئے تھے۔