ڈیٹا لیکس سکینڈل: پاکستان کے آئندہ انتخابات بھی متاثر ہو سکتے ہیں، فیس بک بانی

ڈیٹا لیکس سکینڈل: پاکستان کے آئندہ انتخابات بھی متاثر ہو سکتے ہیں، فیس بک بانی


24نیوز: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ڈیٹا لیکس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک کے انتخابات پربھی ہوسکتے ہیں۔

ڈیٹا لیک سکینڈل کے حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ان کی ویب سائٹ پرجعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان سمیت دیگرممالک میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ تاہم ایسے تمام جعلی اکاؤنٹس پر ان کی نظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ کتنا نقصان پہنچاتا ہے؟
 
مارک زکربرگ گذشتہ روز ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے سلسلے میں امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے 5 گھنٹے تک سوالات پوچھے گئے۔ اس دوران انہوں نے فیس بک صارفین کی معلومات کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور معافی مانگی۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ نئی اصلاحات کے تحت فیس بک پر پوسٹ ہونے والے تمام اشتہارات کی پہلے تصدیق ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ پوسٹ کرنے والے صارف کی بھی تمام معلومات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔