مختلف ممالک کے سفیروں اور غیرملکی صحافیوں کا بالاکوٹ کا دورہ

مختلف ممالک کے سفیروں اور غیرملکی صحافیوں کا بالاکوٹ کا دورہ


اسلام آباد(24 نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا،سفیروں اور ڈیفنس اتاشیز نے بالاکوٹ اور جابہ کے مقام کا دورہ کیا، تمام لوگوں نے بھارتی دعوے کی حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو زمینی حقائق اور دیگر شواہد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، صحافیوں اور مبصرین کے وفد نے اُس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں مدرسہ واقع ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نمائندوں میں اکثر ایسے صحافی شامل تھے جو بھارت کے لیے کام کررہے ہیں، انہیں میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے دعوے پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے زمینی حقائق اور دیگرشواہد کے حوالے سے بھی وفدکوآگاہ کیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور نے نےوفدکوبھارتی بم کریٹر بھی دکھائے۔

صحافیوں اور مبصرین کے وفد نے اُس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں مدرسہ واقع ہے۔ وفد نے مدرسے کے طلبا اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی جبکہ مدرسہ بھی دیکھا جو اپنی جگہ پر موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹےدعوؤں کےبجائےسچائی تسلیم کرے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دے۔ آئی ایس پی کے مطابق بعد ازاں وفد نے آرمی پبلک اسکول سوات کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا علاوہ ازیں عالمی میڈیا کے نمائندوں نے مالاکنڈمیں بحالی نو مرکز کابھی دورہ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer