کائنات کے اسرار ’بلیک ہول‘کی پہلی تصویر جاری

کائنات کے اسرار ’بلیک ہول‘کی پہلی تصویر جاری


(24نیوز)کائنات کےاسراروں میں سے ایک اسراربلیک ہول بھی ہے،جنہیں جاننے اورسمجھنے کے لیےسائنسدان تگ ودومیں لگے رہتے ہیں۔خلانوردوں نے کہکشاں میں موجود بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری کردی، اسے سائنسدانوں نے 'مونسٹر' کا نام دیا ہے۔

 یہ بلیک ہول 40 ارب کلو میٹر پھیلا ہوا ہے یعنی زمین کے حجم سے 30 لاکھ گنا بڑا۔یہ بلیک ہول 500 ملین ٹریلین کلو میٹر دور ہے ۔تصویر مل جانے سے تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کو مزید تحقیق میں مدد ملے گی۔

بلیک ہول کائنات کا وہ اسرار ہے جسے کئی نام دیئے گئے ہیں، کبھی اسے ایک کائنات سے دوسری کائنات میں جانے کا راستہ کہا جاتا ہے تو کبھی اسے موت کا گڑھا۔بلیک ہول ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں سے کچھ بھی واپس نہیں آتا۔ اس جگہ کشش ثقل انتہا پر ہوتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔