نیا قرض ملنا بند، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ شروع

نیا قرض ملنا بند، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ شروع


کراچی(24نیوز) نیا قرض ملنا بند ہوا تو زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا،ہفتےکے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔

 اسٹیٹ بینک کےمطابق اپریل کےپہلےہفتےکےدوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی،سود اور دوسری سرکاری ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے پاس 22 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی جس سے بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10 ارب 27 کروڑ19 لاکھ ڈالررہ گیا، ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس 5 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور ان کا حجم 6 ارب 95 کروڑ 64 لاکھ ڈالرہوگیا،جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 16کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی کمی سے 17 ارب 22 کروڑ 83 لاکھ ڈالر رہ گیا، اقتصادی ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے پاس سوا دس ارب ڈالرمیں سے 9 ارب 20 کروڑ ڈالر دوست ممالک سے سود پر لیے گئے قرض کے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔