اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: شاہ زیب حسن کی سزا بڑھا دی گئی

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: شاہ زیب حسن کی سزا بڑھا دی گئی


لاہور(24نیوز) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل شاہ زیب حسن کی سزابڑھادی گئی،آزادایڈجیوڈیکیٹرنے فیصلہ سنادیا، شاہ زیب حسن اب چارسال معطل رہیں گے۔

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں شاہ زیب حسن کو اپنے جرمانہ کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی گئی ۔  پی سی بی کے خود مختار ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ میاں حامد فاروق نے شاہ زیب حسن اور پی سی بی کی وکیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ۔ایڈجیوڈیکیٹر نے پی سی بی کی اپیل منظور کرتے ہوئے  شاہ زیب حسن کی پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر چار سال کردی جبکہ بلے باز کی طرف سے دس لاکھ روپے جرمانہ معاف کرنے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان کاجرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ بورڈ کا 33کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفصضل رضوی کا کہنا تھا کہ شاہ زیب حسن کی پابندی میں اضافہ ہمارے موقف کی فتح ہے۔شاہ زیب حسن کے وکیل حسن وڑائچ نے ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کااعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کو پاکستانی عدالت یا پھر کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کیا کریں گے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔