بھارتی حسینہ کنگنا رناوت عمران خان کی مداح نکلیں

بھارتی حسینہ کنگنا رناوت عمران خان کی مداح نکلیں


دہلی(24نیوز) عمران خان کی الیکشن میں کامیابی کےچرچےدور دور تک جاپہنچے۔پڑوسی ملک کی مشہور ومعروف اداکارہ کنگنا رناوت نے عمران خان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارتی حسینہ کنگنا رناوت بھی عمران خان کی مداح نکلی۔ اداکارہ نے نامزد وزیراعظم عمران خان کو کامیابی پرمبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا ۔ کنگنا نے امید ظاہر کی کہ عمران خان پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں کریں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔