خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت اشتہاری قرار

خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت اشتہاری قرار


کراچی(24نیوز) انسداددہشگردی عدالت کراچی نے ایم کیوایم کے رہنماوں خالد مقبول صدیقی ، نسرین جلیل ، حیدر عباس رضوی اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قراردیدیا.  

کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت میں میڈیا ہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کے 2 مقدمات میں عدالت نےایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت خالد مقبول صدیقی ، نسرین جلیل ، حیدر عباس رضوی اور خوش بخت شجاعت کواشتہاری قراردے دیا ،اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو تقریر میں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن وہ خوش قسمت ہیں انہیں را کا ایجنٹ نہیں کہا گیا، اگر غلطی سے ہم میں سےکوئی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی.

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف، شہباز سے ناراض، ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

ڈاکٹرفاروق ستارنے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوسکتی ہے، ان سے غیر واجبی رابطہ ہے، ان سے صوبائی حکومت بنانےپر کوئی بیٹھک یا مکالمہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی سے بہتر ورکنگ ریلیشن کی ہمیشہ ایم کیوایم کی خواہش رہی ہے.

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  کیس کی مزید سماعت بغیر کسی کارروائی کے 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔