پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شئیرزکی فروخت بڑھ گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شئیرزکی فروخت بڑھ گئی


  24نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے دوران زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا، ہنڈرد انڈیکس تو بڑھ گیا، لیکن کاروبار 27 فیصد کم ہوا، غیر ملکی سرمایہ کا انخلا بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران تین روز کلوزنگ مندی اور دوروز تیزی پر ہوئی، مقامی سرمایہ کاروں نے تو خریداری بڑھا دی لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے شئیرزکی فروخت بڑھ گئی۔ ہفتے کے اختتام پر ہنڈرد انڈیکس مجموعی طور پر 337 پوائنٹ کے اضافے سے 42 ہزار 842 پر بند ہوا، تاہم شئیرز کی خرید و فروخت میں 27 فیصد کمی رکارڈ کی گئی، اوسطا روزانہ 20 کروڑ 82 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اونچی اڑان بھرنے والے ڈالر کے پر کٹ گئے 

 جبکہ مارکیٹ میں شئرز کی مجموعی مالیت میں صرف 21 ارب روپے کا اضافہ ہوا، ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جو پچھلے ہفتے کے انخلا سے 164 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم مقامی میوچل فنڈز اور انشورنس کمپنیوں نے 2 کروڑ 71 لاکھ ڈالر اور مقامی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 8 لاکھ ڈالر مالیت کے نئے شئیرز خریدے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito