چائے والا الیکشن جیت کر قومی اسمبلی پہنچ گیا


24نیوز : چائے والا یہ الفاظ ہم روز مرہ زندگی میں اکثر سنتے ہیں۔ مگر یہ الفاظ اب اتنے بھی عام نہیں۔ کوئی چائے والا چائے بناتے بناتے قومی اسمبلی کا رکن بن گیا تو کوئی ‘ چائے والا ’فلمی ہیرو بن بیٹھا۔ بھارت میں ایک " چائے والا ” وزارت عظمیٰ کے منصب تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد نے ملکی سیاست کے طور اطوار ہی بدل ڈالے۔” چائے بنانے” والا اب قومی اسمبلی میں قانون بنائے گا۔ جی ہاں راولپنڈی میں چائے بنانے والا گل ظفر خان اب ایم این اے بن چکا ہے۔ گل ظفر خان نے این اے 41باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر تبدیلی کا بڑا ثبوت پیش کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے گل ظفرخان کا کہنا تھا کہ اپنے علاقے کی بہتری کے لیے جو ہو سکا ضرور کروں گا۔ باجوڑ میں تعلیم عام کروں گا۔

یہ بھی  پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شئیرزکی فروخت بڑھ گئی 

اسلام آباد کا ایک اور ‘ چائے والا ’ بھی دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچا۔ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں چائے کا اسٹال لگانے والا ارشد اپنی نیلی آنکھوں کے باعث خبروں کی زینت بنا تو شوبز انڈسٹری کی آنکھ کا تارا بن گیا۔ جبکہ ارشد چائے والا کے اب متعدد گانے بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:کراچی:عباسی شہید ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 

بھارت میں بھی ایک ‘ چائے والا ’ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی تو وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر جا پہنچا۔ بھارتی وزیراعظم نریندو مودی اپنے بچپن میں والد کے ہمراہ ایک ریلوے اسٹیشن کے باہر چائے بیچا کرتے تھے۔

قوم کو امید ہے کہ ظفرچائے والا قومی اسمبلی میں جا کر عوام کی حقیقی ترجمانی کرے گا اور دوسروں کے لیے مشعل راہ بنے گا۔