الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس ایپلی کیشن کو ناکامی کی بڑی وجہ قراردیدیا

الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس ایپلی کیشن کو ناکامی کی بڑی وجہ قراردیدیا


  24نیوز : الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس ناکامی کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں، آر ٹی ایس ایپلی کیشن کو ناکامی کی بڑی وجہ قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پچاس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر آر ٹی ایس سسٹم نہیں چل رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے فیل ہونے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نےابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں، ابتدائی تحقیقات میں آر ٹی ایس ایپلی کیشن کو ہی ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ افسران نے رپورٹس بھجوا دیں جن کے مطابق50 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر آرٹی ایس سسٹم نہیں چل رہا تھا اورکئی پولنگ اسٹیشنز پر آر ٹی ایس ایپلی کیشن کام ہی نہیں کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چائے والا الیکشن جیت کر قومی اسمبلی پہنچ گیا 

موبائل اور انٹرنیٹ سروس ہونے کے باوجود آر ٹی ایس ایپلی کیشن ہینگ ہوگئی تھی، رپورٹ کے مطابق کئی پریزائیڈنگ افسران نے آرٹی ایس ایپلی کیشن دوبارہ انسٹال کرکے نتائج بھیجے۔25 جولائی کو رات 11 بجے کے بعد آرٹی ایس نے کام چھوڑ دیا تھا، آر ٹی ایس کیوجہ سے ریٹرننگ افسران تک بروقت پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہ پہنچ سکے،ریٹرننگ افسران نے تمام پریزائیڈنگ افسران سے رپورٹس لیکر الیکشن کمیشن کو بھجوائی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن رپورٹ آرٹی ایس تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito