خیبرپختونخوا اسمبلی میں باسٹھ پرانے چہرے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں باسٹھ پرانے چہرے


24نیوز : خیبرپختونخوا اسمبلی میں باسٹھ پرانے چہرے ۔ پینتیس نئے پنچھی،  بےتاب ہیں سمبلی فلور پر آنے کیلئے۔ کون سی پارٹی سب زیادہ نئے چہرے سامنے لائی۔

2018 کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 97 جنرل نشستوں پر مقابلہ ہوا۔  62 پرانے ممبران دوبارہ ایوان میں پہنچ گئے۔پرویز خٹک کامیاب ہوئے اپنی گزشتہ کابینہ سمیت، تحریک انصاف کے 39 پرانے کھلاڑی موجود ہونگے ایوان میں، سابق وزیر اعلی اکرم درانی سمیت ایم ایم اے کے آٹھ، اے این پی کے پانچ، نون ليگ کے چار، پیپلز پارٹی کے تین اور تین آزاد اراکین دوبارہ اسمبلی پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس ایپلی کیشن کو ناکامی کی بڑی وجہ قراردیدیا 

صوبائی اسمبلی کو مل گئے 35 نئے ارکان، جن میں پی ٹی آئی کے 26 کھلاڑی شامل، جن کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ایم ایم اے اور اے این پی کے دو دو، جبکہ پیپلز پارٹی، نون لیگ کا ایک ایک ممبر پہلی بار حلف اٹھائے گا۔خیبرپختونخوقا اسمبلی کو 26 نئے کھلاڑیوں سمیت تین آزاد ممبران پہلی بار حلاف اٹھانے کیلئے ہیں بےقرار ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito