18۔2017 میں زیادہ منافع برطانوی سرمایہ کاروں نے کمایا

18۔2017 میں زیادہ منافع برطانوی سرمایہ کاروں نے کمایا


24نیوز : پاکستان میں گزشتہ مالی سال میں سب سے زیادہ منافع برطانوی سرمایہ کاروں نے کمایا، بارہ ماہ میں 50 ارب روپے سے زیادہ منافع بیرون ملک بھجوایا۔ چینیوں نے سرمایہ کاری تو سب سے زیادہ کی لیکن ابھی منافع کمانے میں پہلے نمبر پر نہیں آئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں سب سے زیادہ رقم برطانیہ بھجوائی گئی، بارہ ماہ کے دوران برطانوی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے۔ دوسرے نمبر پر ہالینڈ کے سرمایہ کار رہے، انہوں نے مجموعی طور پر 30 کروڑ 25 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک بھجوایا، امریکی سرمایہ کاروں کو 28 کروڑ 22 لاکھ ڈالر منافع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شئیرزکی فروخت بڑھ گئی

 چینیوں کی طرف سے مالی سال کے دوران پاکستان سے 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا گیا، یو اے ای والوں نے 15 کروڑ 54 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے، مالٹا سے سال کے دوران پاکستان میں کوئی نئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ تاہم رپورٹ کے مطابق مالٹا کے سرمایہ کاروں نے گزشتہ مالی سال پاکستان سے 12 کروڑ 98 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں پاکستان سے باہر بھجوائے۔