قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں الاٹ، تحریک انصاف سب سے آگے

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں الاٹ، تحریک انصاف سب سے آگے


اسلام آباد( 24نیوز )  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں مخصوص اور اقلیتوں کے نشستیں الاٹ کردیں۔ سیاسی جماعتوں کی نئی پارٹی پوزیشن بھی جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 28 سیٹیں مل گئی، مسلم لیگ ن کا حصہ 16 اور پیپلزپارٹی پارٹی کو خواتین کی 9 مخصوص نشتیں الاٹ ہوگئیں۔متحدہ مجلس عمل کو 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اورایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں خواتین کی 1،1مخصوص نشست آئی۔ ق لیگ، بی اے پی، بی این پی کو بھی 1،1 خواتین کی مخصوص نشست مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس ایپلی کیشن کو ناکامی کی بڑی وجہ قراردیدیا 

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو 2،2 اور ایم ایم اے کو 1 نشست ملی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری حتمی پارٹی پوزیشن کےمطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں کل 158 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں 82 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں 53 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پربراجمان ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 15 نشستیں ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:کپتان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بیٹی کی کلاس فیلو سے شادی کر لی 

متحدہ قومی موومنٹ کی قومی اسمبلی میں کل سات نشستیں ملی ہیں جس میں جنرل 6 اور خواتین کی ایک مخصوص نشست شامل ہے۔مسلم لیگ ق کی پانچ نشستیں ہیں۔ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی بھی کل پانچ نشسیں ہیں۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قومی اسمبلی میں کل 3 نشستیں ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔