تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں میں قومی پرچم لہرا نے لگے

تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں میں قومی پرچم لہرا نے لگے


پشاور(24نیوز) تاریخ میں پہلی بارقبائلی علاقے وزیرمیں قومی پرچم لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں اورمکانات پرقومی پرچم لہرادیئے گئے۔

ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں۔ ہم سب کی ہے پہچان پاکستان .اس بار قومی پرچم قبائل میں بھی لہرائے گا۔ قبائل کی سب ڈویژن وزیرمیں سلام پاکستان مہم کے تحت قومی پرچم لگانے کاآغازکردیا گیا۔ گمبتی دریوبہ اورزارووم کے علاقے میں پہاڑوںکی چوٹیوں پر بھی سبزہلالی پرچم لہرادیئے گئے.

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قبائل نے ہر مشکل گھڑی میں قومی ہرچم کیلئے قربانی دی۔وطن عزیز کے لیےہرامتحان میں آگے رہے۔ سلام پاکستان مہم کا مقصدعلاقے بھر کی سرکاری نیم سرکاری عمارات اورگھرون پر قومی پرچم لہرانا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔