عید قرباں، پردیسیوں نے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا

عید قرباں، پردیسیوں نے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا


لاہور(24نیوز) عیدقرباں میں ایک روز باقی ہے۔لاہورسے پردیسیوں نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا۔شہر کے بس اڈوں پر رش ہے۔ بسیں کم ہونے کے باعث مسافر بسوں کی چھت پر بھی سفرکرنے کومجبورہیں۔

عید کا تہوار ہو اور اپنوں کاساتھ،ایسے میں خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں، بڑی عید اپنےعزیزو اقارب کے ساتھ منانےکے لیےلاہور سےدیگرشہروں کو جانے والوں کی بڑی تعداد بس اڈوں پردکھائی دیتی ہے، مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سےبسوں کی قلت کا سامنا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز بھی بڑی دیہاڑی لگانے کے چکر میں منہ مانگے کرائے وصول کرنے لگے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ صبح سےانتظار کررہے ہیں کوئی بس ہی نہیں مل رہی، ان حالات میں اپنوں کے ساتھ عید گزارنا مشکل لگ رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ انہوں نےکرایوں میں اضافہ نہیں کیا،،کرایہ وہی ہے جو عام دنوں میں ہوتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سےبس اڈوں پرسہولیا ت کی فراہمی کےدعوؤں کی قلعی کھل گئی،،،کرایوں میں اضافےکو کنٹرول کرنے پرانتظامیہ مکمل طور پرناکام دکھائی دیتی ہےجس کی وجہ سے مسافروں کوعید کےموقع پر خواری کا سامنا ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔