"کشمیر بنے گا پاکستان" یوم آزادی کو کشمیر سے منسوب کرنے کا لوگو جاری



اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کی جانب سے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کشمیر سے منسوب کرنے والا لوگو بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لوگو میں سرخ رنگ سے کشمیر لکھا گیا ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو ظاہر کرتا ہے جب کہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے اور مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا “ کشمیر بنے گا پاکستان ” کا عزم لیے لہرا رہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخی سے اجاگر کیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔