وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے سوال کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے سوال کر لیا


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے  پر عالمی برادری سے سوال کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاون، نسل کشی آر ایس ایس کے نازی نظریے کو افشاں کرتی ہے، نسل کشی کے ذریعے کشمیر کی آبادیاتی تغیرات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

انھوں نے کہا مجھے خدشہ ہے کہ نازی آرین بالادستی کیطرح آر ایس ایس کے ہندو راج کے پرفتن نظریے کے اثرات مقبوضہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہندوستان کے مسلمان بھی اسکی لپیٹ میں آئیں گے ۔  ہندوراج کے کارندے ہٹلر کی لیبینزرم ہی کی ایک قسم ہیں۔

 انھوں نے کہا وزیراعظم نےعالمی برداری سے سوال کیا کہ کیا دنیا خاموشی سے تماشہ دیکھے گی اور میونخ میں ہٹلر کی طرح اب بھی ظالم کی خوشامد کا راستہ اپنائے گی؟

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔