دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ تیار

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ تیار


لاہور (24نیوز) قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی،اظہر علی واپسی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، اظہر علی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فخرزمان،امام الحق،اظہر علی بطور اوپنر کھیلیں گے۔

بابر اعظم،محمد حفیظ،شعیب ملک،حارث سہیل مڈل اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، سرفراز احمد،فہیم اشرف آل راؤنڈرز کے طور پر کھیلیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سرفراز احمد،فہیم اشرف آل راؤنڈرز محمد عامر،رومان رئیس، حسن علی فاسٹ باؤلرز کے طور پر شامل کر لیئے گئے۔