مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم جاری،ضلع ہنڈوارا میں فائرنگ سے3کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم جاری،ضلع ہنڈوارا میں فائرنگ سے3کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر (24نیوز)  مقبوضہ وادی ہے لہو لہو، بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے تین نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا،بھارت کی بربریت پر پوری وادی سراپا احتجاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ہنڈوارا میں بھارتی فوج نے ظلم اور تشدد کی ایک اور کہانی رقم کر دی ہے ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے یونسو گاوں میں مزید تین کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا گیا۔

گزشتہ رات سے بھارتی فوج کی ایک بڑی تعداد ضلع بھر میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہے اس دوران متعدد نوجوانوں کو نامعلوم مقامات پرمنتقل کیا گیا ، خواتین سے بدتمیزی اور گھروں میں بغیر اجازت گھس کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

بھارتی فوج کی کارروائیوں کےخلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کیا جس پرکشمیر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔