بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کا چھیڑ چھاڑ کیئے جانے کا الزام

بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کا چھیڑ چھاڑ کیئے جانے کا الزام


نئی دہلی(24نیوز) بالی وڈ کی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

زرائع کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو چیٹ میں روتے ہوئے کہا کہ دہلی سے ممبئی پرواز کے دوران انہیں ایک شخص نے ہراساں کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے،فضائی کمپنی ائیر وسٹارا کے مطابق وہ بھی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔

فلم دنگل میں گیتا کے کردار سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ویڈیو جاری کی اور الزام لگایا تھا کہ دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز کے دوران ایک مسافر نے ان کو ہراساں کیا۔

ویڈیو دیکھیں: