تائیوان کے حجام کی فنکاریاں،نوجوان کے سر پر ٹرمپ کا چہرہ بنا ڈالا


ٹائی پائی (24نیوز) آپ کو ملواتے ہیں تائیوان کے ایک حجام سے، جس نے اپنے فن سے ایک نوجوان کے سر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرے بنا دیا، جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ 

ذرائع کے مطابق تائیوان کے ایک حجام نے اپنے ایک کسٹمر کے ایسے بال کاٹے کہ امریکی صدر کا چہرہ ہی بنا ڈالا، اس تصویر کو سوژل میڈیا پر جاری کیا گیا تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور حجام کی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی۔

اس سے قبل ایلن نامی حجام   مکی ماؤس، مونا لیزا، بروس لی اور لیونارڈو ڈائونچی کی تصویریں بھی اپنے کسٹمرز کے سر بنا چکا ہے۔