پشاور پریس کلب میں لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی سالگرہ منائی گئی

پشاور پریس کلب میں لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی سالگرہ منائی گئی


پشاور (24 نیوز) کلچر ہیرٹیج کونسل پشاورکے زیراہتمام پشاورپریس کلب میں برصغیر کے ہردلعزیز اداکار دلیپ کمار کی 95ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ٹیلی فون پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پشاورمیں پیدا ہوئے۔ دلیپ کمار کے فلمی نام سے مشہور ہونے والے لیجنڈ اداکار کا اصل نام یوسف خان ہے۔ انھوں نے چاردہائیوں تک ہندوستانی فلم انڈسٹری پرراج کیا۔

منعقدہ تقریب میں ان کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ سے پشاوریوں کی محبت ہمیشہ یادرہے گی۔ صحت یاب ہوکر وہ اہل پشاورسے خود بات کریں گے۔