نیویارک میں بس اسٹاپ پر دھماکہ، 22 افراد زخمی، ہلاکتوں کا امکان


  نیویارک (24 نیوز) نیویارک میں بس اسٹاپ پر دھماکہ ، 22 افراد زخمی ہوئے، جبکہ مرنے والوں کی ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں بس اسٹاپ پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

پولیس کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد کرسمس کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقہ خالی کرا کر کارروائی شروع کر دی ہے۔