ویرات، انوشکا کی شادی ہو گئی، بھارتی میڈیا کی تصدیق


میلان (24 نیوز) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہو گئی، بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انڈین بلے باز اور بالی وُڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما کی شادی ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی بہت عرصہ سے میڈیا کا اہم موضوع بنی ہوئی ہے۔ بالآخر دونوں نے شادی کر لی ہے اور اب کے بعد سے دونوں میاں بیوی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ انوشکا اور ویرات کی شادی 12 دسمبر کو ہونا تھی لیکن انڈین میڈیا کے مطابق شادی ایک دن قبل ہی ہو گئی ہے۔