سعودی عرب میں سینما گھروں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان


ریاض (24 نیوز) سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری و ساری، سینماؤں پرپابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حالیہ دنوں حیرت انگیز تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ ملک میں سینماؤں کو بھی کام کرنے کی اجازت مل گئی۔2018ء میں سینماؤں پر پابندی ختم ہوجائے گی۔

سعودی وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ نئے سینما گھروں کو لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا جارہاہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب میں خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں چند روز قبل لبنانی گلوکارہ حباتواجی نے دارالحکومت ریاض میں پرفارم بھی کیا۔