امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو


 اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔