1220 سے زائد لیکچراز کے پروموشن کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ

1220 سے زائد لیکچراز کے پروموشن کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ


لاہور (24 نیوز) پنجاب بھر کے 1220 سے زائد لیکچراز کی پروموشن کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، محکمہ کے مطابق ترقیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ترقیوں کیلئے پیر کے روز اجلاس طلب کیا۔ سپیشل سیکرٹری احسان بھٹہ کی صدارت میں محکمہ کے افسران پنجاب بھر کے سولہ سو سے زائد لیکچرارز کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دینے کیلئے قانونی تقاضوں کو پورا کر رہے ہیں۔ محکمہ کے مطابق ترقیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔