شاہینوں کی پرواز سے خوفزدہ بھارت کی ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت

شاہینوں کی پرواز سے خوفزدہ بھارت کی ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت


ممبئی (24 نیوز) بھارتیوں کے چیمپئنزٹرافی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے زخم ابھی تک تازہ ہیں،انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی سرزمین پر شاہینوں سے ٹاکرے سے بچنے کے لئے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی ۔

کرکٹ کھیلنے والے ہر ملک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے ملک میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو،اس میزبان ملک کو کثیر سرمایہ حاصل ہو تا ہے، مگر بھارت کا باوا آدم ہی نرالا ہے، جس نے اپنے ملک میں ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کی موجودگی میں ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر تے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی سیکرٹری امیتابھ چوہدری کے مطابق آئندہ چار برس تک انڈین بورڈکے شیڈول میں پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز شامل نہیں ہے۔ بھارتیوں کے رواں برس اوول کے تاریخی میدان پرچیمپئینز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے زخم ابھی تک تازہ ہیں اور مزید کسی خفت سے بچنے کے لئے بھارت نے ایشیا کپ کی میزبانی سے ہی معذرت کر لی۔