اوورسیز پاکستانیوں کیلئےایک اور اچھی خبر



اسلام آباد(24نیوز) وزیراطلاعات و نشریت فواد چودھری  نے کہا کہ اضافی فون پر ٹیکس ہےدو ارب ڈالر کے فون درآمد ہو رہے ہیں ،موبائل درآمد پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا.

 تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں ،اضافی فون پر ٹیکس ہےدو ارب ڈالر کے فون درآمد ہو رہے ہیں ،موبائل درآمد پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا,  فواد چوہدری نے کہا کہ 60ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے، مہنگے موبائل فون پر38 فیصد ٹیکس ہے، ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا.

واضح رہے کہ اوور سیز    پاکستانیوں کے لائے گئے فون ٹیکس پر شدید تنقید کی جارہی تھی، جو کہ موجودہ حکومت نے ختم کردی ہے، قبل ازیں اوور سیز    پاکستانیوں کیلئے کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح کیا گیا ہے، جہاں بیرون ملک پاکستانی اپنے آپ کو رجسٹر کرا سکتے ہیں اور اپنی تفصیلات پورٹل میں ڈال سکیں گے۔