سرکاری ملازمین بارے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

سرکاری ملازمین بارے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نےتمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی اہم تفصیلات طلب کرلیں۔

وفاقی حکومت نےتمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی اہم تفصیلات طلب کرلیں، ملازمین سے تفصیلات مانگنے کیلئے دو صفحات پر مشتمل فارم جاری کر دیا گیا، فارم کی کاپی 24 نیوز کو موصول ہو گئی ہے،  فارم کے ذریعے ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔

فارم میں ملازمین کا نام، ولدیت اور شناختی کارڈ نمبر ، دوہری شہریت، جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت کی تفصیلات اورشریک حیات کی دوہری شہریت اور بچوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، اس کے علاوہ  مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معزور ہونے یا نہ ہونے کی تفصیلات عہدہ، سکیل، سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ،سروس گروپ ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔

وفاقی حکومت نے جاری کردہ فارم میں ملازمین سے گزشتہ 3 سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018 تک کی پوزیشن کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER