”پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہئے“

”پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہئے“


نیویارک( 24نیوز ) اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی دہشت گردوں کو محفوظ بناہ گاہیں مہیا کر رہا ہے جہاں سے وہ امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں،اب پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دینگے۔

خیال رہے کہ نکی ہیلی کا مکمل نام نرمتا رندھاوا ہے اوریہ بھارتی نژاد امریکی سیاستدان ہیں، انھوں نے چند ہفتے پہلے ہی اس عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا،ان کی جگہ ہیدر نوورٹ کے نام کا نئی سفیر کے طور پر اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے” دی ایٹلانٹک ‘ ‘کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک بھی ڈالر نہیں دینا چاہئے تھا حتیٰ کہ امریکہ نے اربوں ڈالرز دئیے، پاکستان کو اس وقت ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہئے جب تک کہ اس کا رویہ بدل نہیں جاتا ہے، امریکہ اس وقت تک کسی قسم کی فوجی امداد نہیں دے گا نہ ہی دہشت گردی کے خلاف مدد کرے گا جب تک پاکستان کو یہ نے بتا دیا جائے کہ اسے کیا کچھ کرنا ہو گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer