سرکاری افسر کو گاڑی واپس نہ کرنا مہنگا پڑ گیا

سرکاری افسر کو گاڑی واپس نہ کرنا مہنگا پڑ گیا


اسلام آباد(24نیوز)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو گاڑی زبردستی رکھنے پر وضاحت طلب کر تے ہوئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایڈمن نے متعلقہ افسر سے سات دن میں وضاحت  طلب کر لی ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے زیر استعمال گاڑی واپس لی جائے، ڈپٹی ڈائریکٹر سے گاڑی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ای اینڈ کی ڈی ایم کے حوالے کی جائے، آپ نے گاڑی واپس کرنے سے انکار کیا جو دفتری احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی جانب سے جاری کردہ  نوٹس کہا گیا کہ متعلقہ افسرسات دن میں دستخط شدہ وضاحتی جواب جمع کرائے، جواب نہ دینے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔