"عمران خان نے اقتدار  کیلئے22سال جدوجہد کی"



اسلام آباد(24نیوز) وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نےاپنا آخری الیکشن لڑلیا،نواز اور زرداری کے پاس اقتدار بغیرجدوجہد پہنچا، عمران خان نے اقتدار کے لئے22سال جدوجہد کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ  نوازشریف اور آصف زرداری نےاپنا آخری الیکشن لڑلیا، وہ اب اپنی باقی زندگی   جیل میں گزاریں گے یا گھر  اور نہ کوئی سیاست میں اہم کردار ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے نوازشریف کالندن میں چار کروڑ سے زائد کا علاج ہوا،جاتی امرا میں ایک اینٹ بھی انہوں نے اپنے پیسے سے نہیں لگائی۔

وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خان جس طرح یہ حکومت چلارہے ہیں وہ ریاست مدینہ جیسی بنانے کے لئے پر عزم ہیں، اور ہم وزیراعظم کی ریاست مدینہ  کے تخیل ہر کام کر رہے ہیں، وہ حکومت کو پاکستای عوام کی امانت سمجھتے ہیں اور اپنے فرائص باخوبی سر انجام دے رہے ہیں، ان کی کابینہ میں بھی عوام کے لئے جو ترقی و خوشحالی کے لئے کو شش ہے اس میں کو ئی شبہ نہیں،  وزیراعظم جس طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں انشااللہ وہ اس میں کامیاب ہو ں گے۔

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہے اور وزیراعظم عمران خان کا بھی یہ ویژن ہے کہ احتساب ہونا چاہیے، ایسے قدامات کررہے ہیں جس سے قومی خزانے کو فائدہ ہو، عمران خان نے اقتدار میں آنے کے لئے 22 سال جدوجہد کی جس کی ان کو قدر ہے اور انہوں نے ایک ملک گیر پارٹی بنائی اور قومی خزانے کو بڑھانے کے لئےگاڑیاں فروخت کیں، گزشتہ ہونے والی میٹنگ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی اورملکی تاریخ میں اتنی طویل میٹنگ نہیں ہوئی، جس میں 26 وزارتوں کی بریفنگ مکمل کی گئی تمام وزارتوں نے اپنے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی، نواز اور زرداری کے پاس اقتدار بغیرجدوجہد پہنچا ان ہونے اس کی قدر نہیں کی۔

نواز شریف کے علاج پرجو اخراجا ت آئے وہ 3 لاکھ 27 ہزار ڈالر ہیں، چار کروڑ روپے پی آئی اے جہاز پر لگے جو ان کو لے کر گیا اور پھر خالی واپس آیا، ان کو اپنا علاج سرکاری خزانے سے کروانے کی کیا ضرروت ہے، جاتی امرا میں ایک اینٹ بھی انہوں نے اپنے پیسوں سےنہیں لگائی وہ بھی ملکی خزانے سے لگائی گئی ہے، شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب رہے تو پنجاب ہاؤس میں چائے بھی سرکار کے پیسوں سے پلائی جارہی تھی۔

فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا چیلنج سیاسی نہیں بلکہ کہ گورئنس اور معیسشت کا ہے، پچھلی حکومتوں نے باہر سے قرضے لیے اور اپنی عیا شیوں پر خرچ کئے اور ہمیں کھو کھلی معیشت ملی ہم اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں سیاسی نہیں معاشی چیلنج کا سامنا ہے اور ہماری حکومت کا ویژن سے کہ ٹیکس کے نظام کو موثر بنایا جائے اور پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔