حمزہ شہباز کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام



لاہور(24نیوز) اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روک دیا،ان کو لاہور ائیر پورٹ پر جہاز سے آف لوڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی  اے) نے بیرون ملک جانے سے روک دیا، ان کا  نام ای سی ایل میں شامل ہے،  ایف آئی اے  حکام نے نیب کی درخواست پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا، حمزہ شہباز کو دوحہ لندن کے لئے روانہ ہو تا تھا، وہ قطر ائیر ویز کی پرواز620 سے دوحہ جا رہے تھے،ذرائع کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف پر نیب میں کیس چل رہاہے۔

ایف آئی اے حکام نے آف لوڈ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے،حمزہ شہباز کے مطابق بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے بعد جب وہ امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا  نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، کیونکہ ان کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے، وہ آج صبح  تین بجے غیرملکی ایئرلائن کی پروازسےدوحہ جارہے تھے۔