ہراساں کرنیوالے”ہیرو“کو طالبات نے مار مار کر نانی یاد دلادی

ہراساں کرنیوالے”ہیرو“کو طالبات نے مار مار کر نانی یاد دلادی


اتر پردیش ( 24نیوز )کبھی کبھی ہیرو بننا مہنگا بھی پڑ جاتا ہے،ایسے وقت تو ضرور جب چار پانچ لڑکیاں جمع ہوں اور لڑکا کوئی غلط حرکت کربیٹھے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر باروت کے کالج میں کچھ ایسا واقعہ پیش آیا،لڑکی کو چھیڑنا ”ہیرو“کیلئے ایسا مہنگا پڑا کہ لڑکیوں نے ڈنڈوں،مکوں سے مار مار کر دنبہ بنادیا،ان طالبات نے صرف مارا ہی نہیں بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی،جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین طالبات ڈنڈوں سے اس لڑکے کو پیٹ رہی ہیں اور وہ کالج سے باہر نکلنے کیلئے ادھر ادھر بھاگ رہا ہے،یہ واقعہ دھرم سنگھ انٹر کالج کی حدود میں پیش آیا،لڑکا جب کالج کی حدود کے اندر گھسا تو طالبات نے مین گیٹ بند کرکے اس کی خوب دھلائی کی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبات کی شکایت پر انتظامیہ نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے،یادر ہے بھارت میں پیش آنیوالا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer