پیراگون ہاؤسنگ کیس: نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کرلیا



لاہور( 24نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے حراست میں لے لیا ۔

دونوں بھائیوں کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے پیشی کے دوران گرفتار کیا ہے،ضمانت قبل از گرفتاری ختم ہونے پر حراست میں لیا گیا،عدالت نے دونوں کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے،جسٹس طارق عباسی کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا،پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے،عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے،ہمارا دامن صاف ہے،آج ہمارے صبر کا امتحان ہے،ہاﺅسنگ سکیم کا مالک ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

افتخار احمد کا تجزیہ دیکھئے

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔نیب نے دونوں بھائیوں کو پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے کئی بار طلب بھی کیا ہے۔دونوں بھائیوں نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی-

ویڈ یو دیکھئے:

نئے پاکستان میں دو قانون لاگو ہیں: مریم اورنگزیب

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف فیملی اور ن لیگ کیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،خواجہ برادران کی گرفتاری اور حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں نام ڈالنے کی مذمت کرتی ہوں،نئے پاکستان میں دو قانون لاگو ہیں،نیب کی طرف سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا اس لئے اس پر بات نہیں کرسکتی ۔

نسیم زہرہ کا تبصرہ دیکھئے---

مزید خبروں اور تبصروں کیلئے یوٹیوب لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

اظہر تھراج

Senior Content Writer